حکومت

حکومت کا دس لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے 2027ء تک 10 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور الائیڈ ٹیکنالوجیز کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی آئی اے پالیسی میں طے کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایک مستحکم ماڈل تیار کیا جائے گا، جس میں 10 ہزار نئے ٹرینرز کی ضرورت ہوگی جو آئی ٹی گریجوایٹس کو آرٹیفشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی) اور الائیڈ ٹیکنالوجیز کی تعلیم دیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی اے پالیسی کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے 2022ء میں ایک سروے کرایا گیا تھا جس میں معلوم ہوا تھا کہ اس وقت ملک میں کمپیوٹنگ اور آئی ٹی میں کام کرنے والے لوگوں میں سے بمشکل 10 فیصد مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور الائیڈ ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتے ہیں۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت گریڈ 12 سے گریڈ 22 کے تمام وفاقی و صوبائی ملازمین کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے متعلق ایک آگہی پروگرام شروع کرے گی۔ اس سے پبلک سیکٹر میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سیکھنے کے حوالے سے ایک تحریک شروع ہو گی۔

دستاویز کے مطابق حکومت اپنے اس منصوبے کے تحت 2027ء تک ملک میں پہلے سے موجود آئی ٹی پروفیشنلز میں سے 70 فیصد کو اور 100 فیصد نئے گریجوایٹس کو مصنوعی ذہانت اور الائیڈ ٹیکنالوجیز میں ماہر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے