مراد علی شاہ

لگتا ہے پی ٹی آئی کے پاس سیاستدانوں کی کمی ہو گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے پاس سیاستدانوں کی کمی ہو گئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم جنرل نشستوں پر 9، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر تین تین امیدوار کھڑے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ووٹ خفیہ ہوتا ہے، ووٹر کی مرضی جس کو ووٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے، کوئی بھی رکن خفیہ ووٹ پارٹی کے خلاف دے سکتا ہے، بجٹ یا اوپن ووٹ میں کوئی پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں جا سکتا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے لیے کل کچھ ٹرانسفر کیے گئے ہیں، ہم نے کئی افسران کو تبدیل کرنا ہے، وزیر داخلہ کی تجویز پر تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں، امن و امان کی صورتِ حال جلد بہتر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے