انسٹاگرام

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر اب انسٹاگرام میں بھی شامل

کراچی (پاک صحافت) میٹا کی جانب سے گزشتہ دنوں واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے اور اب انسٹاگرام میں ایک دلچسپ اضافہ کیا گیا ہے۔ درحقیقت انسٹاگرام میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو واٹس ایپ میں کافی عرصے سے دستیاب ہے۔اب انسٹاگرام پر صارفین پوسٹ کے کمنٹس میں Gif تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل کمنٹس میں ایموجیز کو استعمال کرنا ممکن تھا مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہے بس انسٹاگرام ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے  پہلے انسٹاگرام ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے بعد کسی پوسٹ کے کمنٹ باکس پر جائیں گے تو آپ کے سامنے نیا یوزر انٹرفیس ہوگا جس میں Gif کا آپشن نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ اس آپشن پر کلک کرنے پر کچھ متحرک تصاویر نظر آئیں گی جبکہ سرچ بار سے مزید تصاویر تلاش کرنا ممکن ہے۔ یہ فیچر استعمال کرنا بہت آسان ہے اور اس سے انسٹاگرام پوسٹس پر جواب دینے کا عمل زیادہ پرلطف ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے