پیٹرول

عوام کے لئے بری خبر، ایک بار پھر پیٹرول بم گرنے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی اگلے ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ  یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی کمی کے باعث امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا کی تقریباً تمام اقتصادی طاقتوں نے اپنے ذخائر سے تیل نکالا، جن میں بھارت بھی شامل تھا۔ بائیڈن اور دیگر ممالک کے فیصلے نے اچھا اثر دکھایا اور تیل کی قیمتیں کچھ دنوں تک کم رہیں۔ لیکن یہ قدم مکمل نہیں رہا اور اب قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے