جام کمال

وزیراعلی بلوچستان کیجانب سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ان کی مستعفی ہونے کے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی استعفی نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا اس وقت میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفیٰ کا اعلان نہیں کیا افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان کی پارٹی کے ایم پی ایز نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی 65 ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے