واٹس ایپ

واٹس ایپ میں اے آئی اسٹیکرز کے فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر سامنے آیا ہے۔ اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق اسٹیکرز تیار کر سکیں گے۔

اس کے لیے صارفین تحریری وضاحت کریں گے اور واٹس ایپ کا سسٹم اس کے مطابق اسٹیکرز تیار کرے گا۔یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے کونسا اے آئی ماڈل استعمال کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بس یہ بتایا گیا کہ اسٹیکرز کی تیاری کے لیے میٹا کی محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ یہ فیچر مختلف اے آئی ماڈلز جیسے مڈ جرنی یا ڈیل ای سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں تحریر لکھ کر تصاویر تیار کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسی پرسنلائزڈ تصاویر تیار کر سکیں گے جن کو دوستوں یا گروپس میں اسٹیکر کے طور پر شیئر کیا جا سکے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے آئی سے تیار کردہ ان اسٹیکرز کے بارے میں یہ جاننا آسان ہوگا کہ انہیں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے عندیہ متا ہے کہ ان اسٹیکرز میں واٹر مارک یا کوئی اشارہ موجود ہوگا تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے