اسحاق ڈار

سپریم کورٹ کے ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلہ سے کوئی پریشانی نہیں۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا، اللہ نے پانچ سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا، کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نا الیکشن کمیشن۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وازشریف کی واپسی سے متعلق فیصلہ پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی، نگران وزیراعظم سے متعلق جاری مشاورتی عمل سے خود کو الگ رکھا ہے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے باہمی مشاورت سے کرنا ہے۔ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے، اگر یہاں نظام بیٹھ گیا تو ملک کا بہت نقصان ہوگا، پاکستان کو بھنور سے نکال کر لائے ہیں، ملک دوبارہ اس بھنور میں چلا جائے اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، صدر کی دستخط شدہ سمری کے بعد انتخابات کیلئے 90 دن ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل میں نئی مردم شماری کے نتائج منظور کیے گئے اب الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ کب تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرتا ہے ، کوشش کی جائے تو مارچ سے پہلے یہ تمام عمل مکمل کیا جاسکتا ہے، نئی حلقہ بندیاں 2 ماہ میں کرنی ہیں یا تین ماہ میں یہ الیکشن کمیشن پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس کے آٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے