مریم اورنگزیب

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑیں، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! شہباز شریف نے ابھی صرف 3 سال کی آپ کی کارکردگی پر بیان دیا، عمران خان نے اس پر نیب کا نوٹس جاری کرادیا، اتنا خوف؟ 10 ارب کا جھوٹ بولنے پر عمران صاحب آپ نے جو معافی مانگی ہے، پہلے اس کا جواب دیں؟ مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی کے 126 ارب نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ پر نیب کے نوٹس جاری ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم ارنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ  چئیرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے بن کر شہبازشریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈیں، پتہ کرائیں 3.3 ٹریلین منصوبوں میں شہباز شریف نے قوم کے کتنے پیسےبچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد عمران صاحب خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! شہباز شریف پر کھربوں کے الزامات سے اب 40 لاکھ کے گملوں اور پودوں کے الزامات پر آگئے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کو عمران صاحب نے کرپشن سے آلودہ کردیا، عمران صاحب کے دور میں جو اینٹیں لگیں وہ بھی کرپشن، لوٹ مار اور اے ٹی ایمز کی نذر ہوگئیں۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں 3.3 کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا، عمران صاحب شہباز شریف کے کھربوں روپے کے منصوبے اپنی جیب بھرنے کے لیے ٹھیکوں پر دیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے