عطا تارڑ

عطا تارڑ کی شہزاد اکبر سے وزارت چھن جانے کی پیش گوئی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان و سرگرم کارکن عطا تارڑ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و و داخلہ شہزاد اکبر سے وزارت چھن جانے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نوکری کو خطرہ ہے۔ انہوں نے  اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کو این آر او دلوایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سہانے خواب دکھائے اور جہانگیر ترین کو این آر او دلوایا۔ عطا تارڑ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق 2018ء میں کیس بنایا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت میں ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا،  ان کا کہنا ہے کہ قومی احتاب بیورو (نیب) کی طرز کے کال اپ نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے