ٹک ٹاک

نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک کے مقابلے میں بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

بیجنگ (پاک صحافت) نوجوانوں کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک کے مقابلے میں بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایپس کے حوالے سے تفصیلات پر نظررکھنے والی کمپنی سنسر ٹاور کے مطابق ٹک ٹاک دنیا کی 5 ویں نان گیم ایپ ہے جس کو 3 ارب سے زیادہ بار ڈاوٌن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور انسٹاگرام کے پاس تھا جو سب فیس بک کی زیرملکیت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران ٹک ٹاک گیمز سے ہٹ کر دنیا میں سب سے زیادہ ڈاوٌن لوڈ کی جانب والی ایپ بھی رہی۔ جنوری سے جون 2021 کے دوران اس ایپ کو دنیا بھر میں 38 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بار ڈاوٌن لوڈ کیا گیا جبکہ 2020 کی پہلی ششماہی میں یہ تعداد 61 کروڑ سے زیادہ تھی۔ یعنی 2020 کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹک ٹاک کو ڈاوٌن لوڈ کرنے کی شرح میں 38 فیصد کمی آئی، جس کی بڑی وجہ بھارت میں ایپ پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ ہر ڈاوٌن لوڈ کا مطلب یہ نہیں کہ اسے کوئی متحرک صارف استعمال کررہا ہےمگر اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اس اپلیکشن کی مقبولیت میں کس حد تک اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے 2017 میں ایک ارب ڈالرز کے عوض ایپ میوزیکلی کو خریدا تھا اور پھر اسے ٹک ٹاک میں بدل دیا (فیس بک نے بھی اسے خریدنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہی)، جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے