خلائی اسٹیشن

ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو گرانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے مستقبل کے متعلق تفصیلات پیش کردی ہیں۔ ناسا کے مطابق اس شاندار خلائی اسٹیشن کو 2031 میں مداربدر (ڈی آربٹ) کرکے بحرالکاہل کے ایک ویران مقام “پوائنٹ نیمو” پر گرادیا جائے گا۔ اگرچہ اس عمل میں فضائی رگڑ سے اس کا کچھ حصہ پہلے ہی جل کر راکھ بن چکا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس ایس کو اس کے مدار سے ہٹا کر زمین پردھکیلا جائے گا لیکن ایک اور راہ بتائی ہے جس کے تحت اس کا مدار مزید نیچے لاکر اسے نچلے ارضی مدار یعنی لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) تک پہنچاکر نجی کاروباری کمپنیوں کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس نے ناسا سے آئی ایس ایس کے مفید ہونے کے متعلق اور اس کی بقیہ زندگی کے متعلق سوالات کئے تھے۔

واضح رہے کہ اپنی ساخت، مٹیریئل، ریڈی ایٹر اور اسٹرکچر کی بنا پر خلائی اسٹیشن کی زندگی محدود ہے۔ اسا کے مطابق اگلے چند برسوں سے اس کا مدار زمین سے قریب رہ کر کھسکھایا جائے گا اور یوں 2030 تک 408 کلومیٹر بلندی سے 340 کلومیٹر تک لے جایا جائے گا۔ پھر اس کی حتمی صفائی اور جانچ کے بعد اسے 175 کلومیٹر کی بلندی سے ایک زوردار دھکا دیا جائے گا جہاں وہ زمین کا رخ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے