قومی اسمبلی

آئین کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ہونے والے دستور پاکستان کنونشن میں آئین کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آئین کو مطالعہ پاکستان، تاریخ، اردو اور انگریزی کی نصابی کتابوں میں شامل کیا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نصاب میں آئین پڑھانے سے نوجوانوں میں شعور پیدا ہوگا، وہ آئین شکنوں کو پہچانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے