سیلاب

بلوچستان میں سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سیلاب کی تباہی کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے بھر میں سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 13 جون سے اب تک 322 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 146 مرد، 80 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبے کے 32 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں بارشوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔ حالیہ سیلاب سے 20 ہزار 27 مکانات منہدم اور 52 ہزار 208 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور سیلابی صورتحال سے 24 پلوں اور 2 ہزار کلو میٹر سے زائد شاہراہ متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے