مریم نواز

عمران خان آپ کچھ بھی کرو آپ کا کھیل ختم ہوگیا، مریم نواز

سرگودھا (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مران خان آپ کچھ بھی کرو آپ کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا اور اب جعلی خط لے آیا لیکن اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ غیرملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اور ڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا جبکہ نواز شریف نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کے عوام پرمسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی اور معیشت بھی تباہ ہوگئی۔ یہ شخص ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرسکتا جبکہ 4 سال میں ملک کو تباہ کرنے والا شہبازشریف سے4 ہفتوں کاحساب مانگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ سرگودھا نوازشریف سے پیار کرنے والوں کا شہرہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسےکودیکھ رہے ہیں جبکہ نوازشریف کو لوگ کہہ رہےہیں کہ واپس آجائیں آپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج ہر جگہ نوازشریف کے نعرے لگ رہے ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان لانے سےحکومت چھوڑنا بہتر ہے۔ ہم اس لیےحکومت میں آئےکیونکہ عمران خان اگلے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالنا چاہتا تھا لیکن ہم نے حکومت میں آکر عمران خان کے پلان کوفیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے