اسمارٹ فون

موبائل فون کو ہیکنگ سے بچانے کا آسان طریقہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  کیا آپ بھی اپنے فون کے ہیک ہونے کا خطرہ محسوس کرتے ہیں، اگر محسوس کرتے ہیں تو اب گھبرانے کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے،  اس حوالے سے امریکی سکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ موبائل فون کو ہر ہفتے آن آف کرنے سے اسے ہیکنگ سے کسی حد تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سکیورٹی اسٹاف نے دوران بریفنگ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر اینگس کنگ کو فون کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مشورے دیے جس میں فون کو آف کرکے آن کرنے کا کہا گیا۔ خیال رہے کہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے بھی فون کو ری بوٹ کرنے کے عمل کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر اینگس کنگ نے مزید بتایا کہ اب انہوں نے ہفتے میں ایک بار موبائل فون کو آف اور آن کرنازندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون آف اور آن کرنے سے ہیکرز کو روکا تو نہیں جاسکتا لیکن اسے کافی حد تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے