جاوید لطیف

بھنور میں پھنسا پاکستان آئین و قانون پر عمل سے باہر نکل سکتا ہے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، جاوید لطیف کہتے ہیں کہ جب ہماری کسی سے لڑائی ہی نہیں تو پھر مفاہمت کیسی؟ میاں جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف اپنی ایک رائے رکھتے ہیں، مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو پلاننگ کے ساتھ سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں تو مفاہمت کیسی؟ بھنور میں پھنسا پاکستان آئین و قانون پر عمل سے باہر نکل سکتا ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 سال میں سنجیدگی سے قانون سازی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا، کشمیر کے ایشو پر حکومت اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پلاننگ کے تحت سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے