مریخ

مریخ کو مٹی کے طوفان نے گھیر لیا

دبئی  (پاک صحافت) یو اے ای کی جانب سے مریخ کے مطالعے کے لیے بھیجے جانے والے پروب نے مریخ پر پنپتے اور غائب ہوتے مٹی کے طوفان کی حیران کر دینے والی تصاویر  قید کر لی ہیں۔ یاد رہے کہ ہوپ پروب نامی یہ اسپیس کرافٹ میں لگے کیمرا اور سائنسی آلات کی مدد سے مریخ کے ماحول کی ساخت اور اس کے تغیر کے متعلق تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریخ کا ایٹماسفیئر زمین کی نسبت کافی باریک ہے، لیکن پھر بھی اتنا ہے کہ ہوا بنا سکے اور غبار کے باریک ذرّات کے خشک پیچز ہوا میں اٹ کر اس شدت کا مٹی کا طوفان پیدا کر سکتا ہے کہ ایک وقت میں کئی ہفتوں تک پورے سیارے کو دھندلا رکھے۔ ہوپ نے اس متعلق بے مثال ڈیٹا فراہم کیا ہے کہ کس طرح یہ طوفان بنتے ہیں اور وقت کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پروب اپنے کیمرا اور انفرا ریڈ اسپیکٹرو میٹر کا استعمال کرتے ہوئے مریخ کی سطح اور نچلے ایٹماسفیئر کی تھرمل اسٹیٹ کی وضاحت کرتا ہے۔ محققین نے ایک طوفان کو ابھرتے، 2500 میل تک پھیلتے، پیاڑیوں اور گڑھوں کو مبہم ہوتے اور پھر دو ہفتوں میں ختم ہوتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے