قاسم خان سوری

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف متفقہ طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آبا د (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپکیر قاسم سوری کے خلاف متفقہ طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔  ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر  مسلم لیگ (ن)،  پیپلز پارٹی، جمیعت علماء اسلام، بی این پی مینگل، عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ نے دستخط کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، بی این پی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت محسن ڈاوڑ نےمتفقہ طور پر جمع کرائی ہے۔ دوسری جانب مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایسے شخص کا کوئی حق نہیں کہ وہ اس سیٹ پر بیٹھے،ہم جمہوری طریقے سے آئین کے مطابق کام کریں گے، یہ فیصلہ مشاورت سے ہوگا کہ اگلا ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار کون ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کئی بار جانبداری کا مظاہرہ کیا، آج قاسم سوری نے کہا کہ وہ آئین کو نہیں مانتے، ایک ایسا شخص جو نو ماہ سے اسٹے کے اوپر ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ پر بیٹھا ہے وہ آئین و قانون کی پاسداری نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے