مریم نواز

آئندہ دو ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جائیں گی۔ مریم نواز

ملتان (پاک صحافت) مریم نواز نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ دو ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں یہاں پاکستان، ملتان اور تحریک انصاف کی یوتھ کے لیے محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئی ہوں۔ تاہم میرے اس امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر کوئی شخص ملک کے خلاف جانے کی کوشش کرے گا تو میں بہت سخت ردعمل دے سکتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی قوم کو یقین دلاتی ہوں کہ ہماری پارٹی کی حکومت عوام کو جلد ریلیف دے گی۔ مجھے کوٹ لکھپت جیل میں موت کی کال کوٹھڑی میں قید کیا گیا۔ وہاں مجھے قرآن کریم رکھنے کے لیے بھی میز نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنی اس کال کوٹھڑی میں بنائی گئی اپنی تصاویر ہیں، جو میں سابق حکمران عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے منظرعام پر لا سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے