آصف زرداری

ہم سب مل کر پاکستان کو سلیکٹڈ اور نااہل ٹولے سے آزادی دلائیں گے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر پاکستان کو سلیکٹڈ اور نااہل ٹولے سے نجات دلائیں گے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 172 ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے 172 سے زائد ووٹ لیں گے، صرف ہم نہیں بلکہ کئی دوست بیزار ہیں، اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ بھی اپنی پارٹی اور ان کے اپنے دوست بیزار ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح 1989 میں غلام اسحٰق خان اور اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کے باوجود تحریک عدم اعتماد کو کامیاب نہیں ہونے دیا تھا، وہ الگ بات کہ غلام اسحٰق خان نے اسمبلی تحلیل کردی تھی تاہم اب اس صدر کے پاس میں نے وہ طاقت ہی نہیں چھوڑی ہے کہ وہ کوئی اسمبلی تحلیل کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب نہیں کرسکتی، صدر ابراہیم رئیسی

کراچی (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دنیا کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے