اسعد محمود

قبائلی اضلاع کی محرومیاں دور کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے۔ اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اسعد محمود کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی محرومیاں دور کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا کے عمائدین کی وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی قیادت میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں چئیرمین این ایچ اے کیپٹن خرم آغا، سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی، حاجی منظور آفریدی شامل تھے جبکہ وفد نے پشاور لنڈی کوتل سدرن بائی پاس سے متعلق علاقہ کے مکینوں کے تحفظات اور مسائل سے مولانا اسعد محمود کو آگاہ کیا۔

عمائدین نے بتایا کہ پشاور لنڈی کوتل سدرن بائی پاس کی تعمیر کے باعث مقامی افراد کا نقصان ہورہا ہے جس پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے قبائلی عمائدین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہماری ترجیح ہے، قبائلی اضلاع کی محرومیاں دور کرنا اور مقامی افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے۔ قبائلی اضلاع کی عوام کی مشاورت اور اعتماد سے لنڈی کوتل پشاور سدرن بائی پاس پر کام کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے