فیس بک

فیس بک کی جانب سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے طالبان کے حوالے سے اہم قدم اٹھا دیا،  فیس بک انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پالیسی تمام پلیٹ فارمز بشمول فلیگ شپ سوشل میڈیا نیٹ ورک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لیے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے اسی لیے ہم کمپنی کی پالیسیوں کے تحت انہیں اپنی خدمات پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ فیس بک کے مطابق طالبان  اور ان کی حمایت کرنے والے تمام اکاؤنٹس کو بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے