موبائل چاجر

تمام موبائل فونز اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک ہی چارجر لانے کی تیاریاں

اسلام آباد (پاک صحافت) موبائل صارفین اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، کیوں کہ اب تمام موبائل فونز اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک ہی چارجر لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ یورپی یونین کے یورپی کمیشن نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے کہ جس کے تحت تمام ٹیکنالوجی کمپنیاں موبائل فونز اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک جیسا چارجنگ پن تیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 2018 میں یورپی یونین میں موبائل فون کے ساتھ فروخت ہونے والے تقریباً نصف چارجرز میں یو ایس بی مائیکرو- بی کنیکٹر موجود تھا جبکہ 29 فیصد میں یو ایس بی سی کنیکٹر اور 21 فیصد میں لائٹننگ کنیکٹر تھا۔ یورپی یونین کے تجویز کردہ قانون کے مطابق یہ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، کیمرا، ہیڈفونز، پورٹیبل اسپیکرز، ہینڈ ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم کنسولز پر لاگو ہوگا۔ تاہم ایئر بڈز، اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرر کو سائز اور استعمال کی تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے اس تجویز میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ تجویز تیز رفتار چارجنگ کی رفتار کو بھی معیاری بناتی ہے یعنی تیز رفتار چارج کرنے کے قابل آلات اسی رفتار سے چارج کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب ایپل نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اقدام جدت کو نقصان پہنچائے گا۔ خیال رہے کہ ٹیک جائنٹ کسٹم چارجنگ پورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فونز تیار کرتا ہے کیونکہ اس کی آئی فون سیریز ایپل کی تیار کردہ ‘لائٹننگ’ کنیکٹر استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے