امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے بڑا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ نے خط لکھ کر وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر گھریلو کمرشل صنعتی اور سی این جی کے صارفین پر پڑے گا۔ وفاقی حکومت قدرتی گیس کے ساتھ آر ایل این جی کی موجودہ قیمت کو شامل کرنے سے باز رہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ آئین کے مطابق سندھ کو قدرتی گیس کی پیداوار میں اس کا پہلا حق دیا جائے، ایس ایس جی سی کو ہدایت کی جائے کہ 2010 سے زیر التوا اسکیموں کو فوری مکمل کیا جائے جس کی قیمت سندھ حکومت پہلے ہی ادا کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے