فیس بک

فیس بک نے خاموشی سے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کردی

(پاک صحافت) فیس بک نے خاموشی سے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔ اس تبدیلی کے بعد فیس بک صارفین کو اپنے دوستوں سے چیٹ کے لیے اسمارٹ فون میں میسنجر ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کم از کم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسا کر دیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے 2023 کے آغاز میں اس تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب خاموشی سے اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اگر اب آپ کے فون میں فیس بک میسنجر ایپ انسٹال نہیں، تو بھی فیس بک فرینڈز سے چیٹ کے لیے اس کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اسی طرح کا انٹرفیس فیس بک ایپ کے اندر ہی اوپن ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس یوزر انٹرفیس میں میسنجر کو انسٹال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا تاکہ اضافی فیچرز تک رسائی حاصل ہو سکے۔ خیال رہے کہ لگ بھگ 9 سال پہلے فیس بک موبائل ایپ سے چیٹ کا آپشن ختم کرکے اس مقصد کے لیے میسنجر کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی تھی۔ اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد میسنجر کو بہترین موبائل میسجنگ ایپ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے