شرجیل میمن

عمران خان پاکستان کا جھوٹا ترین شخص ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فرح گوگی نے کرپشن کے کتنے پیسے جادوگرنی کو دیے۔ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ تحفے کتنے میں خریدے اور جھوٹی رسیدیں بنا کر کتنے میں بیچے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کربتا سکتے ہیں فارن فنڈنگ کے کتنے پیسے کہاں چھپائے، کیا بتا سکتے ہیں کہ علیمہ خان نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی۔ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر یہ بتا سکتے ہیں کہ اس کے کتنے بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے