فیس بک

فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے رازداری کے خدشات کی وجہ سے اہم فیچر  ‘اپنے چہرے کی شناخت کا  نظام” (face-recognition system) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطبق فیس بک کی جانب سے یہ اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ  وہ اپنے متنازعہ چہرے کی شناخت کے نظام کوختم کرتے ہوئے  اس  ٹیکنالوجی کے معاشرے پر پائے جانے والے خدشات کی وجہ سے  ایک ا رب صارفین کے فیس پرنٹ(اسکین ڈیٹا) کو ڈیلیٹ کردے گا۔

واضح رہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں فیس بک  تصاویر یا ویڈیوز میں لوگوں کے چہروں کو خود بخود نہیں پہچان سکے گی جبکہ صارفین اب  تصویر یا ویڈیو میں کسی شخص کو ٹیگ کرنے کے لیےچہرے کی شناخت کا فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے۔ رہے کہ چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک کو کئی عرصے سے تنقید کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے