شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

(پاک صحافت) چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے یہ گاڑی ٹیسلا کے مقابلے پر چین میں پیش کی گئی ہے۔ اس گاڑی کی تیاری پر کمپنی نے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے ہیں اور کئی سال سے اس پر کام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسے شیاؤمی ایس یو 7 کا نام دیا گیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں یہ چین میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔ کمپنی کے سی ای او لی جون نےایک ایونٹ میں اس گاڑی کا اعلان کیا، البتہ ابھی اس کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہماری کمپنی الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ کے لیڈر کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ایپل کے آئی فون، آئی پیڈ، کار پلے اور ائیر پلے سے مطابقت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ گاڑی 2 مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگی، جن میں سے ایک ماڈل سنگل چارج پر 668 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی جبکہ دوسری گاڑی 800 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی۔ اس کے مقابلے میں ٹیسلا ایس ماڈل سنگل چارج پر 650 کلومیٹر تک سفر کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی کو تیزی سے چارج کرنا ممکن ہوگا جبکہ اس کی سپر الیکٹرک موٹر ٹیکنالوجی گاڑی کی رفتار بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے