راکھی ساونت

اس وقت تک شادی کرتی رہوں گی، جب تک صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا، راکھی ساونت

(پاک صحافت) تنازعات کا شکار رہنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اس وقت تک شادی کرتی رہوں گی جب تک صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل عمرے کی سعادت حاصل کرنے والی بھارتی رقاصہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کاروباری شخصیت عادل خان درانی سے جلد از جلد طلاق دلوائی جائے تاکہ میں پھر شادی کرسکوں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کاروباری شخصیت عادل خان درانی سے شادی کی خاطر اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت کے انٹرویو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل کلپ میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ عدالت مجھے میرے پیسے واپس دلوادے اور طلاق بھی تاکہ میں دوبارہ مستقبل میں پھر سے ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی سکون سے گزار سکوں۔

واضح رہے کہ راکھی نے دوبارہ شادی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں مرتے دم تک شادی کرتی رہوں گی جب تک مجھے صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا، تب تک میں پیار کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے، میرے پاس ایک ہی زندگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ پر نظر ڈالیں تو ایسی کئی اداکارائیں ملیں گی جنہوں نے متعدد بار شادیاں کی ہیں اور کئی بوائے فرینڈز رکھے ہیں لیکن کسی نے ان کا بُرا نام نہیں رکھا، تمام حدود صرف بھارت میں ہی ہیں، صرف یہاں جینے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے