مریم اورنگزیب

پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید ہمیشہ خندہ پیشانی سے برداشت کی، مسجد نبوی اور لندن میں بھی مجھ پر تنقید کی گئی، کبھی نہیں گھبرائی۔ پیمرا (ترمیمی) بل 2023 پر 12 ماہ مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے سمیت تمام میڈیا تنظیمیں مشاورت کے عمل میں شامل رہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت نے پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر اظہار رائے کی آزادی کیلئے جنگ لڑی، سابق دور میں پی ایم ڈی اے کا کالا قانون نافذ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم اس کے خلاف کھڑے ہوئے۔ ہم نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس منظور کرائی، مجھے معلوم ہے ورکرز کن پریشانیوں سے گزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیمرا (ترمیمی) بل 2023 میں صحافیوں اور ورکرز کے تمام واجبات کی ادائیگی دو ماہ میں کرنے کی بات کی ہے، یہ نہیں کہا گیا کہ انہیں تنخواہ دو ماہ میں ادا کی جائے، اس پر اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ لیبر لاز کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے