پولیس

کچے میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 4 ڈاکو ہلاک

کندھ کوٹ (پاک صحافت) کچے کے علاقے میں مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل گھوٹکی میں بھی ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق تین ڈاکو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 پولیس رضا کار زخمی ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ رونتی کے کچے کےعلاقے میں دوران کارروائی ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کی ہلاکت اور پولیس کے دو رضا کاروں کے زخمی ہونے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے