حسان نیازی

بغاوت پر اکسانے کے الزام میں حسان نیازی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

نوشہرہ (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاری کا ایک اور پروانا جاری کردیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے تھانہ کینٹ میں شبیر الدین نامی شہری کی مدعیت میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے