شاہد خاقان

جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزراء اور پی ٹی آئی ارکان کو فون کر کے حاضری اور ووٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں صدر ملکت عارف علوی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کاکہنا تھا کہ نیب چیئرمین خود ڈیلی ویجز پر ہیں، چیئرمین نیب کی سمری اس صدر کو بھیجی جو داندان سازی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں۔ لیگی رہنماکا کہنا ہے کہ صدر کے پاس سمری پر دستخط کا وقت نہیں، وہ اپنے بیٹے کے دندان سازی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، سمری کہاں پر ہے یہ تو بتا دیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلا اعات فواد چوہدری کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ  فواد چوہدری کی گنتی شاید کمزور ہے، آج ملک پر قرض کا 50 ہزار ارب کا بوجھ ہو گیا ہے۔مسلم لیگ نون نے جب حکومت چھوڑی تھی تو اس وقت قرضے اور واجبات 28 ہزار ارب روپے تھے۔ 50 ہزار ارب کے قرضوں میں سے 28 ہزار ارب منہا کریں تو 22 ہزار ارب عمران خان اور فواد چوہدری کا قرض کا ملک کو تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے