شازیہ مری

آصف علی زرداری نے کٹھ پتلی کی گردن سے سریا نکال دیا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی حکومت کی گردن سے سریا نکال دیا ہے اب حکومت کا مکمل خاتمہ کرکے عوام کو نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کٹھ پتلی کی گردن سے سریا نکال دیا ہے، کٹھ پتلی کے سارے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ کٹھ پتلی راج کو زمین بوس کردے گا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل دولے شاہ کے چوہے اسلام آباد چھوڑ چکے ہیں۔ بھٹو کا نام مٹانے کے خواب دیکھنے والوں کی قبریں ویران ہیں، شاہ محمود قریشی پر نزع کا عالم شروع ہو چکا ہے، یہ تاریخ کا انتقام ہے کہ شاہ محمود قریشی شیخ رشید بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے