زوم

زوم کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر، صارفین پریشان

کراچی (پاک صحافت) آنلائن میٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’زوم‘ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں۔ سروسز ڈاؤن ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  دوسری جانب زوم انتظامیہ کے مطابق مسئلہ  حل کر کے صارفین کی مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں زوم کے استعمال کے دوران کالز میں شامل ہونے یا میٹنگ شروع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق زوم کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہوئیں اور پاکستان سمیت برطانیہ، آسٹریلیا، فن لینڈ اور جرمنی سے صارفین زوم سروسز میں مسائل کی شکایت کررتے رہے۔

واضح رہے کہ صارفین کی مسلسل شکایات پر کمپنی کی جانب سے مسئلہ ٹھیک کر دیا گیا ہے۔  اس حوالے سے کمپنی کے ایک ترجمان نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے اُس مسئلے کو حل کر لیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو لائیو میٹنگ میں شامل ہونے کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے