آپریشن

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 8 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کندھ کوٹ (پاک صحافت) رینجرز اور پولیس کی جانب سے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی کندھ کوٹ میں کارروائی کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی، 2 پستول، ایک 12 بور رپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمار جبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کے لیے دیگر گینگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے