آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کی قوم کو عید کی مبارکباد

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ سپاہی کے لیے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ اللہ تعالی وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔ اس پرمسرت موقع پر آئیے اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں۔ یہ ہیرو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کےلیے مشعل راہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم ان بہادروں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔ پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے