سیارچہ

زمین کیجانب بڑھنے والا بڑا سیارچہ دریافت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے زمین کی جانب بڑھنے والے بڑے سیارچے کو دریافت کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکا کے کارنیگی انسٹیٹیوشن آف سائنس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ انہوں نے 3 بڑے سیارچوں کو دریافت کیا جو اس وقت سورج کے گرد چکر لگارہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2022 اے پی 7 سیارچہ 2014 کے بعد دریافت ہونے والا سب سے بڑا سیارچہ ہے، یہ زمین کے مدار کو عبور کرسکتا ہے جس کے باعث اسے ممکنہ خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک کلومیٹر کا ہر سیارچہ سیارے کے خاتمے کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے، اگر سیارچہ زمین سے ٹکرا جائے تو یہ زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور دھماکے کے بعد اٹھنے والی گرد اور آلودگی فضا میں کئی برسوں تک رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو زمین کی سطح ٹھنڈی ہوجائے گی جس کا نتیجہ بڑے پیمانے پر زندگی کے خاتمے کی شکل میں نکلے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ زمین کے قریب آسکتا ہے لیکن ایسا ہونے میں صدیاں بیت جائیں گی تو ابھی سے اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کے اس وقت کتنا خطرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے