صبا قمر

صبا قمر کی بھارت میں دھماکے دار انٹری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی  سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز باغی بھارت میں ریلیز کردی گئی ہے، جس میں معروف ترین اداکارہ صبا قمر نے فوزیہ بتول المعروف قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بھارتی مداحوں کو ویب سیریز کی ریلیز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ویب سیریز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔ اب بھارتی مداح بھی ٹی وی پر باغی دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے  بتایا کہ ان کی ویب سیریز باغی ٹاٹا پلے زندگی پر چینل 154، ڈی ٹو ایچ زندگی ایکٹو کے چینل 117 اور ڈش زندگی ایکٹو کے چینل نمبر 117 پر دیکھی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ فلم باغی میں قندیل بلوچ کے طور پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تمام مشکلات کے خلاف جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے