کنور دلشاد

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں، کنور دلشاد

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں۔ کنور دلشاد کاکہنا ہے کہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا خطرہ ہے، اگر وکلاء صحیح دلائل دیں تو ممکن ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےسے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں۔ کنور دلشاد نے یہ بھی کہاکہ نواز شریف کو بھی نااہلی کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ کرہی رائے دینی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے