ریڈمی

ریڈمی کی جانب سے 90 ہرٹز ڈسپلے اور 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس نیا اسمارٹ فون متعارف

اسلام آباد (پاک صحافت)  شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے، جسے ریڈ میں 10 کا نام دیا گیا ہے۔ ریڈمی 10 میں پہلے کے مقابلے میں کافی کچھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور انٹری لیول فون ہونے کے باوجود مڈرینج فونز کے فیچرز سے لیس ہے۔ فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جس کے ساتھ 60 ہرٹز اور 45 ہرٹز موڈز بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اس سیریز کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر دیا گیا ہے تاکہ ریزولوشنز زیادہ بہتر کیے جاسکیں۔ فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 18 واٹ وائرڈ اور 9 واٹ ریورس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ خیال رہے کہ کم قیمت فون ہونے کے باوجود کمپنی نے اس کے ساتھ 22.5 واٹ چارجر باکس میں دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز فون میں موجود ہیں۔ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز اور ہیڈفون جیک دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔ اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 29 ہزار روپے سے زائد جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 36 ہزار روپے  سے زائد میں دستیاب

ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے