نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مری پہنچ گئے

مری (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کچھ روز مری میں قیام کریں گے، اس دوران وہ لیگل ٹیم اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہوئی تھی جو 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

عدالت عالیہ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے