وی 23 ای

دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا والا اسمارٹ فون

کراچی (پا ک صحافت) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی  ویوو دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا وی 23 ای میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ یاد رہے کہ ویوو نے چند ماہ پہلے وی 21 سیریز کو متعارف کرایا تھا اور اب اپ ڈیٹ ماڈلز پیش کرنے والی ہے مگر وی 22 کی بجائے وی 23 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔ لیک کے مطابق یہ فون 435 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا مگر ابھی اس کے متعارف کرانے کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس سیریز کے کتنے فونز ہوں گے ابھی یہ تو معلوم نہیں مگر اس کے ایک فون وی 23 ای کی تفصیلات لیک ہوئی ہیں جن سے طاقتور فرنٹ کیمرے کا عندیہ ملتا ہے۔ لیک میں فون کا ڈیزائن اور دیگر تفصیلات بتائی گئیں جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل tertiary سنسر موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ فون کی خاص بات 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہی ہوگا اور یہ پہلی بار ہے کہ کسی مڈرینج فون میں اتنا طاقتور سیلفی کیمرا دیا جارہا ہے۔ وی 23 ای میں 4030 ایم اے ایچ کی بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔ اس کے علاوہ چہرے سے ڈیوائس ان لاک کرنے کا آپشن بھی ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے، مگر ہیڈ فون جیک ڈیوائس کا حصہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے