عطا تارڑ

عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران کی گرفتاری کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کے چیئرمین طارق ملک سے استعفی لینے کے حوالے سے بات جیت چل رہی ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں چیئرمین نادرا کے استعفے کا معاملہ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا کے استعفی سے متعلق مزید تفصیلات رانا ثناءاللہ ہی بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے