احسن اقبال

احسن اقبال نے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر حکومت سے سوالات پوچھ لیے

حیدرآباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹر جنرل احسن اقبال نے  کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت سے سوالات پوچھ لیے۔ احسن اقبال نے ٹی ایل پی سے حکومتی مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا حکومت نے ان پولیس اہلکاروں کے خاندان کو اعتماد میں لیا جن کے بچوں کے ابھی آنسو بھی خشک نہیں ہوئے یا جن پولیس والوں کے ابھی کفن بھی میلے نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔  احسن اقبال نے کہا کہ یہ عوام سے جھوٹ بولنے کا نتیجہ ہے کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی، ملک میں گورننس کا بریک ڈاؤن لمحہ فکریہ ہے۔مہنگائی نے غریبوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا، مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو بدترین بے روزگاری کا سامنا ہے، سی پیک ملک کے لیے گیم چینجر تھا، اس کو ٹاپ گیئر سے نیوٹرل پر منتقل کردیا ہے، سی پیک کے ذریعے سکھر ملتان موٹر وے بنائی گئی۔کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ 2018 میں 90 فیصد مکمل ہوچکا تھا، نالائق حکومت نےکراچی گرین لائن منصوبےکو آگے نہیں بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے