ناصر حسین شاہ

انتخابات میں پیپلزپارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت کرنے کے اہل ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی محنت اور ذہانت سے نہ صرف پاکستان کے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا ہے بلکہ عالمی لیڈر بھی بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کراچی میں کلین سوئپ کرے گی، جس کا ثبوت ہم نے بلدیاتی انتخابات میں دیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وعدے کے مطابق ہم نے کراچی کے تمام محکموں کو میئر کے زیر نگرانی دینا شروع کر دیا ہے، جس میں واٹر بورڈ کا محکمہ پہلے ہی میئر کے زیر اختیار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول میں جو علاقے کراچی میں آتے ہیں ان میں بھی مئیر کا عمل دخل شروع ہوجائے گا جبکہ سندھ کے مزید جو محکمے سندھ حکومت کے زیر اہتمام ہیں انہیں بھی جلد میئر کے اختیار میں دے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے