رئیسی

فلسطینی ریاست کے حقوق کی حمایت، ایران کی ناقابل واپسی پالیسی: رئیسی

پاک صحافت ایرانی صدر رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کی غیر متغیر پالیسی فلسطینی ریاست کے حقوق کی حمایت کرنا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے مظالم کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایران کی پالیسی ایسی ہے جو تبدیل نہیں ہوگی۔

ایرانی صدر رئیسی نے یہ بات انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ ابراہیم رئیسی کہا کرتے تھے کہ فلسطین عالم اسلام کے دھڑکتے دل کی مانند ہے۔ ایران کے صدر کے مطابق عالم اسلام کو عالمی مساوات میں ایک موثر بلاک کے طور پر مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ اس بنیاد پر ایران اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے تہران اور جکارتہ کے درمیان 70 سالہ پرانے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان قابل ذکر تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں انڈونیشیا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی خواہش کی۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے