راحت فتح علی

معروف گلوکار راحت فتح علی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

لاہور (پاک صحافت) معروف گلوکار راحت فتح علی اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے بعد انہوں نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کرا لی ہے۔  ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی ویکسین بھی لگوائی۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے جنہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہا ہے، 5 ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا اوپن ہونے جا رہی ہے، تمام کلچرز اور سرگرمیوں کو جلد بحال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے