کورونا وائرس پابندیاں

ملک کے چوبیس شہروں میں مزید سخت پابندیاں نافذ

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے ملک کے چوبیس شہروں میں مزید سخت پابندیاں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی نے کورونا صورت حال پر بریفنگ دی، شرکا نے پنجاب، خیبر پختون خواہ، اسلام آباد کے منتخب اضلاع کے لیے این پی آئیز کا جائزہ بھی لیا۔ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع/ شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی، جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ متاثرہ شہروں میں انڈور جم، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پہ پابندی عائد ہوگی، تاہم شادی بیاہ کی آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے