جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ستارے کے پھٹنے سے قبل کی تصویر کھینچ لی

(پاک صحافت) ہماری کائنات کے رازوں کو جاننے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک اور دنگ کر دینے والا نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 15 ہزار نوری برسوں کی دوری پر واقع قوس نامی ستاروں کے جھرمٹ میں موجود وولف رایٹ اسٹار ڈبلیو آر 124 کی حیران کن تصویر کھینچی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق وولف رایٹ ستاروں کو کائنات کے سب سے زیادہ روشن اور بڑے ستارے تصور کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی ایک کے پھٹنے کا منظر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ڈبلیو آر 124 کا مشاہدہ جون 2022 میں کیا تھا اور اب ناسا نے اس کی ایک نئی تصویر جاری کی ہے، جس میں اس ستارے کی حیران کن تفصیلات موجود ہیں۔ یہ ستارہ، جس کے اردگرد جگمگاتی گرد اور گیس کا ہالہ موجود ہے، تصویر کے درمیان روشن ہے۔

واضح رہے کہ یہ ستارہ حجم میں ہمارے سورج سے 30 گنا زیادہ بڑا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ ہم نے کبھی ایسا نظارہ نہیں دیکھا اور یہ واقعی پرجوش کر دینے والا ہے۔ ناسا نے بتایا کہ یہ ستارہ اب تک 10 سورج جتنے مواد کو خارج کر چکا ہے۔ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے انفراریڈ کے ذریعے اس ستارے کے پھٹنے سے قبل گیس اور گرد کا مشاہدہ کیا جس کے بعد وہ پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے